عریبیئن گلف کپ: سعودی عرب چوتھی مرتبہ چیمپیئن، امارات کو فائنل میں 2 گول سے شکست

عریبیئن گلف کپ کے فائنل میں سعودی عرب کی قومی ٹیم متحدہ عرب امارات کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ چیمپیئن بن گئی۔
مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے فاتح سعودی ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی۔ اس موقع پرسعودی وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل، فیفا کے صدر جانی انفینٹینو اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
منگل کی رات کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیمیں کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی کے الانما سٹیڈیم میں مدمقابل تھیں۔
میچ کو بڑی سکرینز پر دکھانے کے لیے جدہ تاریخیہ سمیت مملکت کے مختلف مقامات پر انتظامات کیے گئے۔ گرین فالکنر کی جیت پر جشن منایا گیا۔
فائنل میں گرین فالکنز نے ابتدا سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف میں دو گول کی برتری حاصل کرلی جو آخر وقت تک برقرار رہی۔
11 ویں منٹ میں ہمام الہمامی نے پہلا گول کرکے برتری دلائی جبکہ دو منٹ بعد 13 ویں منٹ میں کپتان فراس البریکان نے گول کرکے برتری کو دگنا کر دیا۔
میچ سے قبل سعودی اور اماراتی ٹیموں نے ٹریننگ اور وارم اپ سیشن مکمل کیے۔

فراس البریکان سعودی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ صالح ابو الشامات اور ہمام الہمامی بھی فرنٹ لائن میں شامل ہیں۔ مڈ فیلڈ میں عبداللہ الخیبری، ناصر الدوسری اور محمد کنو موجود ہیں۔
محمد العويس گول کیپر ہوں گے جبکہ محمد ابو الشامات، حسان التمبکتی، عبدالإلہ العمری اور متعب الحربي ڈیفینڈر ہیں۔
یاد رہے سعودی عرب نے قطر کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ مملکت نے 2019 کے بعد پہلی بار اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
#واس https://t.co/viWNxCm2vk
— واس الرياضي (@SPA_Spor) October 6, 2026


