حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات بے نتیجہ، سہیل آفریدی کا لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

پاکستان کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی تناؤ کم کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں مذاکرات کا دوسرا دور کسی حتمی نتیجے کے بغیر ختم ہو گیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد کے لیے اپنے لانگ مارچ کے مرحلہ وار شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
اس سے قبل سنیچر کی رات دیر گئے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن رانا ثنا اللہ نے طویل دورانیے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد کہا ’لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ کسی قسم کے انتشار کی کوشش کو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔‘
خیبر پختونخوا حکومت آخری مرحلے میں مکر گئی: محسن نقوی
دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں خیبر پختونخوا حکومت پر مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’کے پی حکومت سکیورٹی امور کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھنے کے لیے ’پولیس ایکٹ 2026‘ پر نظرِ ثانی، دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے، اور ٹی ٹی پی و دیگر کالعدم گروہوں کی بلا مشروط مذمت پر تحریری معاہدے پر رضامند ہو چکی تھی۔‘
’اس کے علاوہ افغان مہاجرین کی واپسی، افغان کیمپوں کی منتقلی، عبوری افغان حکومت سے براہِ راست رابطوں سے گریز اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سمیت 72 گھنٹوں کے اندر باقاعدہ حکمتِ عملی پیش کرنے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔‘
محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ ’کے پی حکومت نے مذاکرات کے آخری مرحلے میں ان تمام نکات سے انحراف کیا حالانکہ جب صوبہ جنگ کی حالت میں ہو تو سکیورٹی امور پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔‘
The KP Government had agreed to sign a written agreement and submit an implementation plan within 72 hours, covering • Reconsideration of the Police Act 2026 in light of the security situation and the need to protect security matters from political interference • Preventing terrorists from operating freely or finding safe havens in the province • Unequivocal condemnation of TTP/TTA and all other terrorist groups • Support for the national policy on Afghan refugees, including repatriation and dismantling Afghan camps in KP • No contact with the Interim Afghan Government • Substantial funding for counterterrorism operations and the police • Full provincial ownership of counterterrorism measures and stronger cooperation with the Armed Forces • Decisions on counterterrorism in the former FATA and merged districts • Implementation of the National Action Plan Last night, during the final phase of negotiations, the KP Government backed out of these commitments. Security must not be politicised while the province is at War
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) October 4, 2026
پی ٹی آئی کے رہنما اور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اتوار کو ایکس اکاؤنٹ پر اپنے مطالبات اور لانگ مارچ کے روٹ کی تفاصیل جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ 4 اکتوبر بروز اتوار دوپہر ایک بجے گنڈی چوک، لکی مروت سے لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جنوبی اضلاع سے شروع ہونے والا یہ قافلہ مختلف اضلاع سے گزرتا ہوا 8 اکتوبر کو خیر آباد پہنچے گا جہاں پورے صوبے کے لوگ جمع ہوں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔
سہیل آفریدی نے حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل کے لیے تیار کردہ سات نکاتی ڈرافٹ کو بھی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا ایک بھی مطالبہ غیر آئینی یا غیر قانونی نہیں ہے مگر ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔‘
انشأللہ آج گنڈی چوک لکی مروت سے ہم لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ شروع کریں گے- آج بروز اتوار، 4 اکتوبر، دوپہر ایک بجے گنڈی چوک لکی مروت سے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، ساؤتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، بنوں اور لکی مروت کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے غیور پاکستانی لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے۔ رات کو یہ قافلہ کرک کے قریب پہنچ کر پڑاؤ کرے گا۔ 5 اکتوبر دن 12 بجے کرک کے غیور عوام ہمیں جوائن کرینگے۔ وہاں سے روانگی 12:30 بجے ہوگی اور رات کو کوہاٹ کے قریب پڑاؤ کریں گے- 6 اکتوبر کو 12 بجے کوہاٹ، ہنگو، کُرم اور اورکزئی اضلاع کے پاکستانی ہمیں جوائن کریں گے۔ کوہاٹ سے پشاور کی طرف روانگی ہوگی اور پشاور متنی کے قریب رات گزاریں گے۔ 7 اکتوبر کو پشاور بڈھ بیر کے مقام سے دن 12:30 بجے روانگی ہوگی۔ بڈھ بیر کے مقام پر ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔ پشاور کے باقی حلقے کوہاٹ روڈ پل اور موٹروے ٹول پلازا پر ہمیں جوائن کریں گے۔ اور رات ہم چارسدہ انٹرچینج کے قریب گزاریں گے۔ 8 اکتوبر کو 12:30 بجے چارسدہ انٹرچینج سے روانگی ہوگی۔ وہاں ضلع چارسدہ اور مہمند ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔ پورے خیبر پختونخوا کے لوگ 8 اکتوبر کو خیر آباد کے مقام پر اکٹھے ہونگے اور وہاں رات گزاریں گے۔ انشأللہ آگے کا لائحہ عمل وہاں پر دیا جائیگا۔
— Sohail Afridi (@SohailAfridiISF) October 3, 2026



